Home / دانت / اپنے دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھئے

اپنے دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھئے

اپنے دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھئے میںجب بھی کوئی health tip تحریر کرتی ہوں اپنا تجربہ اور حوالہ ضرور دیتی ہوں کیونکہ میں اکثر ان افراد کے وہ نسخے لکھتی ہوںجونہایت تجربہ کار تھے اور یہ نسخے ان افراد کی زندگیوں کا نچوڑ ہوتے ہیںاور جو اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے ان نسخوں پر عمل کریں ان لوگوں کیلئے مغفرت کی دعا ضرور کیجئے گا۔جنہوں نے ہم تک ایسے انمول health tip جات فراہم کیے۔ یہ 1989ءستمبر کا ذکر ہے کہ راقمہ دانتوں کی شدید تکلیف کا شکار تھی۔ ڈینٹل سرجن کے پاس بھی گئی لیکن یوں ہوتا کہ گولیاں اور انجکشن وقتی سکون دیتے جب دوا کا اثر زائل ہوتا تو پھر درد کی شدت بڑھ جاتی۔ بس اس تکلیف کے سبب کام بھی نہ ہوتا۔ میں بچوں کے یونیفارم لینے ایک اسٹور پر گئی۔ دانتوں کی تکلیف کی شدت سے بہت مشکل سے مجھ سے بات ہورہی تھی۔ وہاں پرہی ایک رحم دل خاتون موجودتھیں۔ انہوں نے مجھے دانتوں کی تکلیف سے نجات پانے کا health tip بتایا وہ کہہ رہی تھیں بیٹی تم تمباکو کی ایک ڈبیہ لو۔ تیز پتی والا تمباکو لے لو۔ تمباکو کی چٹکی دونوں داڑھوں میں رکھ لو۔ اگر تمباکو استعمال کرنے کے بعد چکر محسوس ہوں تو بیٹھ جانا۔ ورنہ چلتے پھرتے کام کرتی رہنا۔ اپنا منہ بند رکھنا۔ خاصا پانی مسوڑھوں سے نکلے گا۔ اس کو تھوکتے رہنا اور دس منٹ بعد کلی کرلینا۔ تم نے یہ عمل دن میں تین مرتبہ کرنا ہے۔ طریقہ استعمال یہ ہے: صبح نہار منہ تمباکو رکھ لیں۔ دانتوں اور مسوڑھوں میں جتنا پانی جمع ہوگا سب تمباکو رکھنے سے نکل جائے گا۔ اس لئے دانتوں میں کبھی کیڑا نہیں لگے گا۔ داڑھوں میں کبھی بھی کیڑا نہیں لگے گا۔بادی کا تمام پانی نکل جائے گا۔ کیڑا کبھی دانتوں میں داخل نہیں ہوگا۔آپ دس سال کے بچوں کو تمباکو رکھنے کا عمل کرواسکتے ہیں۔ عمل یقین کے ساتھ کیجئے گا۔ الحمداللہ جب سے تمباکو کا استعمال کیا ہے راقمہ کو کبھی دانتوں کا کوئی مرض نہیں ہوا۔اس قیمتی نسخے اور کم قیمت نسخے کو اپنا کر اپنا پیسہ، قیمتی وقت اور دانتوں کو ہمیشہ کیلئے کیڑوں سے محفوظ کیجئے۔



About admin

Check Also

دانت میں درد اور سوجن کیلئے مجرب نسخہ

ہماری مسجد میں ایک حافظ Holy Quran ہیں جوکہ بہت بوڑھے ہوچکے ہیں انہوں نے ...

One comment

  1. تمباکو سے نشہ لگ جاۓ گا اور منہ کے کینسر کا بھی باعث ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *