Breaking News
Home / دل / اکسیر قلب جواہر مہرہ

اکسیر قلب جواہر مہرہ

یہ دوائی دل کی بیماریوں کیلئے نایاب تحفہ ہے۔ دل کی تمام بیماریوں‘ یعنی اختلاج قلب‘ دل دھڑکنا‘ ضعف قلب اور خفقان وغیرہ کیلئے آب حیات ہے۔ اکثر ایک ہی خوراک سے دل کو طاقت ہونی شروع ہوجاتی ہے اور چند doses میں تمام اعضاء رئیسہ طاقتور ہوجاتے ہیں طب یونانی میں غالباً سب سے بہترین نسخہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی ایک ہی خوراک ایک دفعہ تو مریض کو بستر مرگ سے بھی اٹھا دیتی ہے۔ میرے خیال میں اس سے زیادہ تعریف کی ضرورت نہیں جو صاحب بھی بنائیں گے میرے بیان کی حرف بہ حرف تائید کریںگے۔ نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمالیں۔
اجزاء: ھوالشافی: زہرمہرہ خطائی 3گرام‘ مروارید ناسفتہ 3گرام‘ زمرد سبز 3گرام‘عتیق سرخ6گرام‘ مصطگی رومی12 گرام‘ ورق نقرہ6 گرام‘ ورق طلاء کلاں سائز 15 عدد‘ جدوائیر خطائی 12 گرام‘ نارجیل دریائی 12گرام‘ سلاجیت6 گرام‘ گل گلاب 24 گرام‘ زعفران 6 گرام‘ مشک 2 رتی‘ روح گلاب تین پاؤ۔
سلاجیت مشک اور زعفران کو روح گلاب میں ڈال دیں کہ یہ حل ہوجائیں باقی تمام ادویہ کوٹ کر کپڑچھان کرکے کھرل میں ڈال کر کھرل کریں اور دو دو قطرے محلول کے کھرل میں ڈال کر کھرل کریں یہاں تک کہ تمام روح گلاب ختم ہوجائے تو شیشی میں محفوظ کرلیں اور صبح نہار منہ ایک رتی دوائی مربہ سیب کی ایک قاش میں چیرا دے کر اس میں یہ دوائی ڈال کر کھالیں اوپر سے عرق گاؤ زبان 60گرام‘ عرق گلاب 60 گرام میں حسب ضرورت شربت صندل ملا کر پی لیں۔
مفرح دل
اختلاج قلب دنوں میں دور ہوجاتا ہے‘ یہ مفرح ضعیفوں‘ کمزور جوانوں اور بچوں کو از بسمفید ہے۔
اجزاء: کشتہ نقرہ‘ کشتہ صدف مرواریدی‘ کشتہ عتیق‘ کشتہ مرجان‘ کشتہ یشب ہر ایک 6،6گرام‘ دانہ الائچی خورد 30گرام‘ طباشیر 12 گرام‘ گل گلاب 12 گرام‘ گل گڑھل 24 گرام‘ کوزہ مصری 120 گرام‘ روح کیوڑہ 120 گرام‘ مصری کے علاوہ تمام ادویہ کو کوٹ کر کپڑچھان کرلیں اور کھرل میں ڈال کر کھرل کریں اور تھوڑا تھوڑا روح کیوڑہ ڈالتے جائیں یہاں تک کہ تمام روح کیوڑہ ختم ہوجائے اور نمی باقی نہ رہے تو آخر میں مصری بھی شامل کردیں۔ ایک گرام دوائی مربہ گاجر میں لپیٹ کر کھالیں یہ دوائی صبح نہار منہ لینی ہے۔ دوائی کھا کر اوپر سے milk پی لیں۔

About admin

Check Also

امراض قلب اور طب نبویﷺ کے کمالات

چھاتی میں محسوس ہونے والا یہ جان لیوا درد عام طور پر ناگہانی طور پر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *