Breaking News
Home / گرتے بال / بالوں کی حفاظت کیلئے

بالوں کی حفاظت کیلئے

بالوں کی حفاظت کیلئے 1- ٹوٹے ہوئے دندانوں کی کنگھی کبھی نہ استعمال کیجئے۔ 2- دوسرے کی استعمال شدہ کنگھی استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ 3- سر دھونے کیلئے ٹھنڈا پانی استعمال کریں البتہ سردی کے موسم میں ہلکے گرم پانی سے سر دھوئیں‘ تیز گرم پانی سے کبھی سر نہ دھوئیں اس سے سر میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ بالوں کی جڑیں کمزور ہونے کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں۔ 4- نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگا لیں اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں۔ 5-بازاری خوشبودار تیلوں کے بجائے ناریل یا سرسوں کا خالص تیل استعمال کریں۔ 6- کبھی کبھی نیم گرم پانی میں تھوڑا سا سرکہ اور لیموں کا عرق ملا کر اس سے سر دھو لیا کریں۔ 7- خوش رہنے کی کوشش کریں کیونکہ خوش رہنے اور بالوں کی تندرستی میں بہت گہرا تعلق ہے‘ چڑچڑے پن سے، فکر اور خوف سے سر کی شریانوں میں خون کی روانی باقاعدہ نہ ہونے سے بالوں پر اثر پڑتا ہے کیونکہ ہیجانی کیفیت میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور بالوں کی جڑوں کو تقویت پہنچانے کیلئے خون کا پہنچنا بند ہو جاتا ہے۔ دماغی پریشانیوں کے وقت آپ دس منٹ یا بارہ منٹ بالوں میں کنگھی کریں یہ بالوں کیلئے فائدہ مند ہے

About admin

Check Also

گرتے بالوں اور خشکی کیلئے بہترین ٹوٹکہ

ہوا کچھ یوں کہ میرے بیٹے عبداللہ (جس کی عمر اس وقت ماشاءاللہ ساڑھے 13 ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *