Breaking News
Home / others / بچوں کی پیدائش کا جائزہ

بچوں کی پیدائش کا جائزہ

۔ بچوں کی پیدائش کا جائزہ لیں ہر دوسرا بچہ آپریشن سے پیدا ہورہا ہے چودہ سو سال پیچھے پلٹ کے دیکھیں کبھی آپریشن کی نوبت نہیں آئی‘ اب اس یہ سب کچھ ہورہا ہے ہمارا اعتماد اللہ پر نہیں رہا‘ خواتین تکلیف برداشت کرنے کی عادی نہیں رہیں‘ ہر بچہ جب آنکھ کھولتا ہے اپنے اردگرد ایک ہجوم دیکھتا ہے جبکہ اللہ کے نبی ﷺ کا فرمان ہے جب بچے کی پیدائش ہو تو دائی کے سوا کوئی تیسرا فرد خاتون کے پاس نہ ہو‘ بچے کے کان میں جو آواز جائے وہ صرف اذان اور اقامت ہو۔ہسپتال میں جو کیفیات دیکھی جاتی ہیں کہ نہ حجاب کا اہتمام‘ نہ بچے کے غسل کی فکر‘ غلط قسم کی خرافات‘ معاوضہ طلب کرنا‘ اخراجات ادا کرنے کے بعد عقیقہ کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی‘ جو اللہ کا حکم ہے اس کو چھوڑ دیا‘ ابھی آپ کو ایک خاتون کا واقعہ لکھ رہی ہوں۔ اس خاتون کے پہلے بچے کی پیدائش تھی۔ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے گئیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ بغیر آپریشن آپ کے بچے کی پیدائش نہیں ہوگی۔ ڈاکٹرکی یہ بات خاتون کو بہت بُری لگی۔ اس خاتون نے اللہ سے دعا کی اے اللہ! میرا بچہ سات پردوں میں بھیج‘ میں اس رقم سے اپنے بچے کا عقیقہ کروں گی۔ گھر آنے کےآٹھ گھنٹے بعد بخیریت بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس خاتون کے پاس مڈوائف تھی‘ خاموشی کا اہتمام کیا‘ بچے کوغسل دیا اور اذان واقامت دی اور بچے کا عقیقہ کیا گیا۔ تمام بہنوں سے گزارش ہے اللہ پر توکل کریں اللہ کے احکامات کی پیروی کریں۔ بہت سی مصیبتوں سے بچ جائیں گی۔

About admin

Check Also

Diets that give energy but dont increase weight

There are many diets that give you energy but don’t increase your weight. These diets ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *