Breaking News
Home / جوڑوں میں درد / جوڑوں کے درد اور کمر کےدرد

جوڑوں کے درد اور کمر کےدرد

Print


  29بیماریاں اکیلا ٹانک !حیرت ہی حیرت

جس نے بھی کچھ عرصہ توجہ اور اعتماد سے استعمال کیا اس نے بہت فائدے پائے لیکن اس کے اور فائدے اتنے زیادہ جو کہ ریسرچ اور تحقیق نے بھی ثابت کیے اور تجربات اور لوگوں کے مشاہدات نے بھی اس کو ثابت کیا۔ وہ اتنے زیادہ اتنے زیادہ کہ خود میری عقل حیران ہے۔ یہ کیسے ہوگیا؟

میری شروع سے ہی یہ عادت رہی ہے کہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈوں جو زندگی کے تجربات اپنے سینوں میں سموئے تنہائی یا پوشیدگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ ایک دور تھا کہ آتے ہی طوفاں رہے لیکن اب یہی ایک دور ہے کہ وہ زمانے اور راہوں کی اوٹ میں گم ہوگئے‘ میری کوشش ہے وہ اگر گم ہوجائیں تو ہوجائیں لیکن ان کے تجربات و مشاہدات‘ بیتی زندگی کے کمالات اور زندگی کے واقعی پرخلوص انوکھے راز جو بارہا ان کے تجربات میں آئے پھر انہوں نے مفید پائے۔ ایک میں نہیں بار بار پر آزمایا اور ہر دفعہ مفید سے مفید تر پایا۔
کچھ عرصہ قبل ایک صاحب سے میری ملاقات ہوئی بات گھٹنوں اور جوڑوں کے دردوں کی چلی‘ بے ساختہ کہنے لگے میں ستر سے اوپر چل رہا ہوں اور مجھے یہ مسائل مسلسل گھیرے جارہے ہیں لیکن میں نے اپنا علاج خود کیا اور پھر کہنے لگے کہ کچھ ہی ہفتے میں نے کیا مجھے واقعی بہت فائدہ ہوا اب جب بھی مجھے کوئی تکلیف ہوتی ہے میں یہی ٹوٹکہ آزما لیتا ہوں اور مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میں چونک پڑا کیونکہ ان کی ساری زندگی میڈیکل علاج معالجہ ریسرچ تحقیق میں گزری‘ ان کے منہ سے نکلے ہوئے بول پھروہ ستر کی عمر سے آگے نکل رہے تھے اور بظاہر میں نے انکی زندگی کو فٹنس کے قریب پایا۔ صحت و تندرستی واقعی ایسی تھی جو قابل رشک۔۔۔ مجھے بعد میں احساس ہوا‘ ان کی فٹنس کا راز اسی ٹوٹکے میں ہے تو میں فوراً بولا کہ آپ مجھے وہ راز بتاسکتے ہیںجس سے آپ کے جوڑ‘ کمر‘ پٹھے‘ اعصاب اور جسم مطمئن اور صحت مند ہوئے۔ قہقہہ لگا کر کہنے لگے آپ کو نہیں بتاؤں گا تو کس کو بتاؤں گا لیکن ایک خطرہ ہے آپ کانوں کے کچے ہیں‘ آپ نے یہ چیز لکھ دینی ہے‘ میں ان کی خوش دلی پر مسرور ہوا‘ بے ساختہ بولا: یقیناً لکھنےکا پروگرام تو ہوگا‘ ظاہر ہے لاکھوں لوگ اس سے فائدہ پائیں گے۔ کہنے لگے چلو ایسا ہے میں خود لکھ دیتا ہوں۔ کنویا مالٹا جو بالکل کھٹا ہو اسے کنو کہیںیا مالٹا کہیں‘ فلٹر کہیں‘ فروٹر کہیں ۔۔۔ جتنا زیادہ کھٹا ہوگا اتنا اس کا فائدہ اور تاثیر بہتر ہوگی۔ دو عدد لے کر اس کا جوس نکال لیں اور جوس بھی ایسا نکالیں جس میں اس کے ریشے‘ پھوک‘ بیج سب کچھ ہو۔ ایک بڑا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ کاڈ لیور آئل یعنی مچھلی کا تیل ڈال کر خوب مکس کریں‘ اتنا مکس کریں کہ جھاگ بن جائے پھر اس کو چھوٹے چھوٹے گھونٹ پینا شروع کردیں‘ بڑے بڑے گھونٹ نہ پئیں‘ اس سارے مرکب کو ختم کرنے کیلئے کچھ وقت لیں۔ بس صبح نہار منہ آپ یہ پی لیں۔ سردی ہو یا گرمی‘ بارش ہو یا طوفان ہر موسم کیلئے ۔ بوڑھا ہو یا بڑا‘ عورت ہو یا مرد سب کیلئے یہ ایک انوکھا ‘بہترین ٹانک اور لاجواب تحفہ ہے۔ قارئین! انہوں نے تو اس کو جوڑوں کے درد اور کمر کےدرد کیلئے بتایا۔ میں نے خود آزمایا اور بے شمار لوگوں کو دیا جس نے بھی کچھ عرصہ توجہ اور اعتماد سےاستعمال کیا‘ اس نے بہت فائدے پائے لیکن اس کے اور فائدے اتنے زیادہ جو کہ ریسرچ اور تحقیق نے بھی ثابت کیے اور تجربات اور لوگوں کے مشاہدات نے بھی اس کو ثابت کیا۔ وہ اتنے زیادہ اتنے زیادہ کہ خود میری عقل حیران ہے۔ یہ کیسے ہوگیا؟

About admin

Check Also

aik behtreen nuskha

 t     بے شمار مریضوں کی کمر کی بیلٹیں اتر گئیں‘ شاٹیکا اور لنگڑی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *