Breaking News
Home / جنسی زندگی / جو مرد یا نوجوان غلط کاریاں کرکرکے ختم ہوچکے ہوں

جو مرد یا نوجوان غلط کاریاں کرکرکے ختم ہوچکے ہوں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج قارئین کو ایک ایسا کامیاب health tip دے رہا ہوں کہ جسے جب بھی آزمایا جائے اللہ کی عطا سے شفاء نصیب ہوگی۔
ھوالشافی: سبز الائچی انڈین ایک چھٹانک‘ سفید موصلی انڈین آدھی چھٹانک‘ کالی موصلی انڈین آدھی چھٹانک‘ سالم مصری انڈین آدھی چھٹانک۔ ان چار چیزوں کو لکھی گئی مقدار کے مطابق اکٹھی پیس لیں اور اتنا پیسنا ہے کہ پاؤڈر بن جائے (یاد رہے کہ گرینڈ نہیں کرنا) پاؤڈر بنا کر کوئی صاف مخمل کا کپڑا لے کر اس پاؤڈر کو کپڑچھان کرلینا ہے اب جو مقدار نکلے گی وہ اصل دوا ہے۔ اب روزانہ صبح نہار منہ آدھی چمچ چائے والی گرم دودھ کے گلاس کے ساتھ منہ میں پھکا مار کر دودھ کےساتھ نگل لیں اور یاد رہے یہ دوا سات دن بلاناغہ کھانی ہے اور اس کے بعد سات دن ناغہ کرنا ہے اور کل تین بار کھانی ہے اور بیچ میں تین بار ناغہ کرنا ہے۔
لاجواب فوائد: جن مردوں کو احتلام کی شکایت ہو یا جو مرد یا نوجوان غلط کاریاں کرکرکے ختم ہوچکے ہوں‘ جن کا مادہ پتلا ہوچکا ہویا جن کے مادہ کے اندر تولیدی جراثیم بالکل سست ہوچکے ہوں ‘ اس کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی جسمانی گرمی‘ مثانے کی گرمی‘ پیشاب میں جلن‘ جگر کی گرمی (L.F.T) کا بڑھ جانا‘ آنکھوں پیلا ہوجانا‘ پیشاب کے بعد قطرےا ٓنا‘ عضو خاص کا ٹیڑھا پن۔۔۔ یہ سب کچھ اللہ کی عطا سے بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ لیکن قارئین ایک خاص بات یہ کہ چونکہ یہ دوائی بہت ٹھنڈی ہے‘ اتنی ٹھنڈی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ اس لیےکوئی شخص یہ نہ سمجھے کہ میں لگاتار بغیر ناغہ کیے پورا مہینہ کھالوں‘ اس طرح وہ بہت نقصان اٹھائے گا اور عضو خاص پر بہت بُرا اثر پڑے گا۔ بہتر یہ ہے کہ سات دن کھائے اور اگلے سات دن ناغہ ہو‘ پھر سات دن کھائے اور اگلے سات دن ناغہ پھر سات دن کھائے اور پھر ختم۔۔۔ اس سے آگے مت کھائے۔ اس طرح کھانے سے جسم اعتدال میں رہے گا اور ہر طرح کی جسمانی خونی گرمی ختم ہوجائے گی۔ قارئین! ایک اور خاص بات جن نوجوان مردوں کو عضو خاص میں مسائل ہوتے ہیں مثلاً ٹیڑھا پن اور مردانہ کمزوری وہ اس دوائی کے ساتھ خالص دیسی گھی کھائیں ( لیکن دیسی گھی دوپہر ڈھلے کے بعد ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ڈال کر پینا ہے) تو اتنا فائدہ ہوگا کہ بیان سے باہر ہے اور عام طور پر بھی اس دوائی کے ساتھ کھانے میں دیسی گھی تھوڑا بہت لازمی ہے کیونکہ یہ دوائی بہت ٹھنڈی ہے اور دیسی گھی کھانے سے دوائی کا اثر اچھے طریقے سے ہوگا

About admin

Check Also

aik behtreen nuskha

 t     بے شمار مریضوں کی کمر کی بیلٹیں اتر گئیں‘ شاٹیکا اور لنگڑی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *