Home / دانت / دانتوں میں پیپدانتوں میں پیپ

دانتوں میں پیپدانتوں میں پیپ

میرے دانتوں میں پیپ تھی جس کے مرض کیلئے میں مقامی حکیم کے پاس گئی انہوں نے درج ذیل نسخہ دیا اور کہا کہ یہ نسخہ ہلتے دانت جمادے گا اور پائیوریا سے جلد آرام آجائیگا‘ یعنی پیپ کو خشک(dry) کردیتا ہے‘ خون کو بند کردیتا ہے‘ جیسا بھی درد ہو ختم ہوجائیگا۔ نسخہ یہ ہے:۔سپاری چکنی دوتولہ‘ مازو پھل ایک تولہ‘ پھٹکڑی کی کھیل ایک تولہ‘ ہڑیڑ ایک تولہ‘ بہیڑا ایک تولہ‘ طباشیر چھ ماشہ‘ پھول کتھا تین ماشہ‘ کافور دو ماشہ۔ یہ سب باریک پیس کر کم ازکم دن میں تین بار دانتوں پر ملیں‘ درد دور ہوجائیگا دانتوں میں چمک اور پتھر جیسی مضبوط آجائیگی۔



 

نوٹ: دانت جب پیلے ہوئے تھے تو اسی حکیم صاحب نے بتایاکہ شہد(honey) میں لہسن کا رس ملا کر دانتوں پر ملیں اس سے دانتوں میں سفیدی آجاتی ہے میں نے تجربہ کیا تو واقعی میرے دانت سفید ہوگئے

About admin

Check Also

نسخہ برائے دانتوں کا منجن

ھوالشافی: چاک سفید6گرام‘ سقمونیہ 6 گرام‘ میٹھا سوڈا6 گرام‘ بابڑنگ 40 گرام‘ سہاگہ سفید بریاں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *