Breaking News
Home / دمہ / دمہ اور بلغمی کھانسی کیلئے جَو کانسخہ

دمہ اور بلغمی کھانسی کیلئے جَو کانسخہ

:ھوالشافی: جَو ایک پیالی لے کر مٹی کی چھوٹی سی ہانڈی میں بہت آہستہ آنچ پر رکھ کر بھونیں‘ جَو میں چمچ کبھی کبھار اوپر نیچے کرتی رہیں جَو جب کالے ہوجائیں مگر دبانے سے راکھ نہ بنیں۔ سیاہ کالے ہوں تو اتار لیں‘ ٹھنڈے ہونے پر پیس لیں۔ جتنا جَو کا آٹا بنا ہے اتنی ہی مصری پیس کر شامل کرلیں۔ صبح نہار پیٹ نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چمچ بھرکھالیں۔ گلے میں رکی ہوئی بلغم نیچے ہوجائے گی یا آہستہ آہستہ خارج ہوجائے گی۔ مجھے خود بھی یا گھر والوں کو دمہ یا بلغم کی تکلیف ہو یہی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لیے دوائی کو نیم گرم پانی سے ہی ضرور لینا ہے۔ میرے بھانجے کو پندرہ سال سے دمہ کی تکلیف تھی وہ کسی دوسرے شہر میں رہتا تھا۔ اچانک جب ملاقات ہوئی یہی health tip استعمال کیا تو بہت ہی فائدہ ہوا۔ اب چاول تک کھاتا ہے اور مجھے دعائیں دیتا ہے کہ خالہ پہلے کیوں نہ آپ نے یہ health tip بتایا۔

About admin

Check Also

نبوی صلی اللہ علیہ وسلم راز ! صرف دکھی مریضs کے لیے

(قارئین! آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *