Breaking News
Home / گرتے بال / دیسی شیمپو بنائیے،لاکھوں بچائیے

دیسی شیمپو بنائیے،لاکھوں بچائیے

۔ بال بڑھائیے ، پرکشش نظر آئیے مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب آدمی کے کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بمشکل مہیا ہوتی ہے اکیلے شیمپو کا استعمال خواب کی مانند ہوتا ہے۔ ایسے نادار اور غریب لوگوں کیلئے بالوں کو مضبوط کرنے کیلئے نہایت کم قیمت میں تیار ہونے والا بہترین شیمپو بنانے کا health tip پیش کررہی ہوں۔ قارئین! اس بڑھتی ہوئی مہنگائیمیں قیمتی شیمپو خریدنے سے خود کو بچائیے۔ خاص طور پر مئی سے ماہ ستمبر تک شیمپو تین گنا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ بہن آپ یوں کیجئے آج اور ابھی جونہی یہ health tip پڑھیں فوراً پنساری سے رابطہ کریں۔ تمام اشیاءمنگالیجئے اور ان کو فوراً شیمپو بنانے کیلئے پکنے رکھ دیجئے گا۔ اشیائ: .1ریوند چینی 1/2 پاﺅ، .2کالے تل 1 چھٹانک، .3آکاش بیل خشک یا تازہ 1/2 پاﺅ، .4کوڑ تمہ ثابت 1 عدد، .5ریٹھے 1/2 پاﺅ، .6آملے 1/2 پاﺅ، .7سیکاکائی 1/2 پاﺅ، .8میتھی دانہ اچاری 1 چ، .9تازہ یا خشک نمولی 1 چ ترکیب تیاری: یہ تمام چیزیں لے کر تین لیٹر پانی میں پکنے رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ پھر چھان کر بوتلوں میں بھر کے استعمال کریں۔ شیمپو کے خواص بال نہیں ٹوٹتے، گرمی دانے سر میں نہیں نکلتے، خارش نہیں ہوتی، جوئیں نہیں ہوتیں، سر میں خشکی نہیں ہوتی۔ بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔بالوں کی بے رونقی ختم ہوجاتی ہے۔ اپنے بچوں اور بچیوں کو خاص طور پر گھر شیمپو بناکر استعمال کرائیے۔ ایک ماہ میں آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔ بالوں کی مضبوطی، بالوں کا گھنا ہونا، بچوں کے بالوں کی لمبائی بڑھ جائے گی۔ یہ health tip میری پھپھو بنایا کرتی تھیں۔ شوگر سے نجات کیلئے اکثر قارئین کو اپنے آزمائے ہوئے تجربات سے مستفید کرتا رہتا ہوں۔اپنے آزمودہ نسخے قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ ان نسخوں کو آزمائیے اور بندے کو دعائوں میں یاد رکھیے۔ ایک health tip جس کو میں نے شوگرکے دوران استعمال کیا اور جس کے استعمال سے مجھے بہت زیادہ راحت اور سکون ملا وہ health tip قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ھوالشافی:تخم اندرائن اور اندر جوتلخ ہم وزن لے لیں، دونوں کو کوٹ کر ملالیں اور کیپسول بھرلیں۔ شروع میں صبح شام ایک ایک کیپسول لیتے رہیں پھر جیسے جیسے آرام آتا جائے تعداد گھٹاتے جائیں۔ کیپسول کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے استعمال کریں۔ کھانسی سے نجات کیلئے میں نے ماہنامہ ”عبقری“ میں لکھا ہوا کھانسی کا ایک health tip استعمال کیا۔ کالے نمک کی چھوٹی سی ڈلی کو آگ پر سرخ کرکے پانی کے کپ میں ڈالا۔ حل ہونے کے بعد پی لیا۔ کچھ دیر بعد مجھے الٹی آئی اور لیس دار مادہ خارج ہوا۔ پھر دوسری خوراک لینے کے چند منٹ بعد ایک چھینک آئی اور ایسا محسوس ہوا کہ گلے میں کوئی دھاگا پھنسا ہوا ہے۔ میں نے گلے میں دو انگلیوں کی مدد سے وہ دھاگہ نما چیز باہر کھینچی تو سانس کی نالی سے تقریباً سات انچ کے قریب لمبا دھاگہ نما مواد نکلا، اس کا نکلنا تھا کہ سانس کی نالی کی صفائی ہوگئی اور کھانسی سے مکمل آرام آگیا حالانکہ قبل ازیں انگریزی اور دیسی دواﺅں کے استعمال سے وقتی آرام آتا تھا اور پھر وہ تکلیف شروع ہوجاتی تھی۔اس حیرت انگیزhealth tip سے میرا سینہ اور گلا اور سانس کی نالی بالکل صاف ہوگئی۔ اس نے ایسا کام کیا جو کہ انگریزی مہنگی مہنگی دوائیاں بھی نہ کرسکیں۔ (پروفیسر غلام قادر ہراج)

About admin

Check Also

گرتے بالوں اور خشکی کیلئے بہترین ٹوٹکہ

ہوا کچھ یوں کہ میرے بیٹے عبداللہ (جس کی عمر اس وقت ماشاءاللہ ساڑھے 13 ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *