Breaking News
Home / (diabetes)شوگر / شوگر اور ہائی بلڈپریشر کنٹرول

شوگر اور ہائی بلڈپریشر کنٹرول

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے اور عمر دراز کرے‘ گزارش ہے کہ میں ایک گنہگار آدمی ہوں‘ خوش قسمتی سے میں نے آپ کا درس نیٹ پر سنا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میری بیوی کو نمازی بنادیا ہے اور ہم باقاعدگی سے روزانہ نیٹ پر آپ کے درس سنتے ہیں اور آپ کی دعاؤں سے ہمارے گھر میں بہت برکت آئی ہے۔ہم میاں بیوی اور میرا بیٹا سیدھے راستے پر چل پڑے ہیں۔محترم حکیم صاحب! میں ہائی بلڈپریشر اور شوگر کا مریض ہوں‘ میری شوگر اور بلڈپریشر کنٹرول میں نہیں رہتا تھا مگر جب سے میں نے میٹھا سوڈا‘ سونٹھ اور دارچینی ہم وزن کا سفوف بنا کر استعمال کرنا شروع کیا ہے ‘ پہلے سے کافی بہتر ہوں‘صبح و شام آدھا چمچ چائے والا سے اب میری شوگر اور بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔مزید بہتری کیلئے دعا فرمائی

About admin

Check Also

اگر کسی مرد یا عورت کو شوگر ہو

شوگر کے مریض متوجہ ہوں!: اگر کسی مرد یا عورت کو شوگر ہواور وہ شوگر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *