Home / وظائف / عشق الٰہی اور محبت رسول کیلئے ایک باکمال عمل

عشق الٰہی اور محبت رسول کیلئے ایک باکمال عمل

آج کی بے چین اور پریشان دنیا کہ جس میں آنے والی ہر صبح بے دینی اور اللہ سے دوری کو لارہی ہے‘ دین پر چلنا ایسا ہوتا جارہا ہے جیسا ہاتھ پر انگارا لینا۔ ایسے پرفتن ماحول میں جن لوگوں کا ذکرو مراقبہ میں دل نہ لگتا ہو‘ خداتعالیٰ اور اس کے حبیب ﷺ کی محبت میں ترقی چاہتے ہوں یا دین اسلام پر سچے دل سے عمل پیرا ہونے کی خواہش مند ہوں تو ایسے تمام حضرات کیلئے سچوں کے سچے حضور نبی کریم ﷺ کی مسنون دعا اگر اس خاص ترکیب سے یقین کے پیالے میں رکھ کر گناہوں سے مکمل بچتے ہوئے پڑھی جائے اور اس کا ایصال ثواب سید الانس والجآن حضور ﷺ کے وسیلے سے قطب الاقطاب حضرت خواجہ سید محمدعبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں ہدیہ کیا جائے اور اللہ پاک سے دعا کی جائے تو اللہ کے فضل و کرم سے سکون دل‘ دوائیئے دل اور صفائے دل کی وہ نعمتیں حاصل ہوں گی کہ آپ خود حیران ہوجائیں گے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
اور آگے آنے والی دعا 101 بار بعد نماز عشاء بغیر کسی سے بات کیے نہایت توجہ کے ساتھ ترجمہ کے لحاظ رکھتے ہوئے 40 روز پڑھیں اور عمل کی تاثیر کو برقرار رکھنے کیلئے ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین مرتبہ اس دعا کو سابقہ ترتیب سے اپنے معمول میں رکھیں۔ نوٹ: آپ کو جو بھی کمالات حاصل ہوں ادارہ Health Tips Urdu کو ضرور لکھیں لوگوں کیلئے نفع اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِیْ لِذِکْرِکَ وَرْزُقْنِیْ طَاعَتَکَ وَطَاعَۃَ رَسُوْلِکَ وَعَمَلًا بِکِتَابِکَ ( اے اللہ! میرے دل کے کان اپنے ذکر کیلئے کھول دے اور مجھے اپنی اور اپنی اطاعت کیلئے قبول فرما



About admin

Check Also

مراقبے سے علاج

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *