Home / بے اولاد / عورتوں کے رحم کا زخم‘ سوجن اور چربی

عورتوں کے رحم کا زخم‘ سوجن اور چربی

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اور آپ کے والدین محترم‘ اہل اولاد اور نسلوں کو دونوں جہانوں میں سربلند خوش و کامیاب رکھے‘ تمام مسلمانوں کا جنات سمیت خاتمہ بالخیر ایمان سلامتی کے ساتھ ہو آمین ثم آمین۔محترم حکیم صاحب! آج میں قارئین عبقری کیلئے آپ کو گھیگوار بوٹی جسے انگلش میں ایلوویرا کہتے ہیں کے کچھ فائدے بتاتا ہوں جو کہ میں نے بارہا مریضوں کو استعمال کرائے اور اللہ رب العزت نے انہیں ایسے شفاء دی کہ خود مریض اور ڈاکٹر بھی حیران ہوئے۔معدے ورحم میں زخم اور سوجن: اگر کسی شخص کے معدے میں زخم ہو یا سوجن ہو تو گھیگوار بوٹی کا ایک پتہ لے کر چھیل لیں اندر کا گودا نکال کر مٹی کے برتن میں ڈال دیں اوپر سےپانی ڈال کر برتن کو بھرلیں اور ایک بار ہلا کر پھر چھوڑ دیں اور پورے دن میں جتنا زیادہ ہوسکے اس برتن سے پانی نکال کر پیتا رہے‘ انشاء اللہ معدے کا زخم ختم ہوجائیگا اس کے علاوہ عورتوں کے رحم کا زخم‘ سوجن اور چربی اوررحم کے منہ اوپر جو چربی ہوتی جس کی وجہ سے نطفہ اندر نہیں جاتا یا پھر بچہ دانی میں زخم و سوجن کی وجہ سے بچہ پیدا نہیں ہوتا اس کیلئے مٹی کی ہانڈی لے کر اس میں تقریباً آدھا کلو وزنی گھیگوار کا گودا ڈال کر اوپر پانی ڈالیں اور ایک دفعہ کچھ ہلا کر پھر چھوڑدیں اور کوشش کرے کہ جتنا زیادہ ہو اُس ہانڈی سے پانی نکال کر پیتے رہیں‘ ہر بار ہانڈی کو ہلانے کی ضرورت نہیں‘ صرف ایک بار ہلا کر چھوڑ دیں اور روزانہ گھیگوار کا گودا تازہ ڈالیں‘ تقریباً دو یا تین مہینے تک استعمال کرنے سے بچہ دانی کا زخم‘ سوجن‘ ورم‘ چربی ختم ہوجاتا اورعورت کو اولاد پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے‘ انشاء اللہ اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیتا ہے۔خیال رہے کہ ہانڈی بڑی لے لیں یا مٹکا لے لیں مگر خیال رہے کہ مٹکا بہت بڑا نہ ہو اتنا ہو کہ جتنا پانی وہ ڈالے تو وہ رات تک سارا پانی ختم کرے اور اگر پینے والے زیادہ افراد ہوں تو اسی حساب سے گودا اور پانی بڑھا دیں اور پھر گودا فی کس ایک پاؤ جتنا ہو اور اگر اکیلا ہو تو پھر آدھا کلو پانی میں ڈالیں اور روزانہ ایک سو دفعہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاسَلَامُ  پڑھ کر صبح و شام اُس ہانڈی پر دم کریں۔ انشاء اللہ اللہ پاک ایسی شفاء دے گا کہ خود مریض ڈاکٹرز حیران ہونگے‘ ناممکن کو ممکن بنادے گا۔شو



About admin

Check Also

wazifa to get baby boy

اولاد نرینہ کیلئے کامیاب عمل محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ناچیز ایک آزمودہ اور مجرب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *