Breaking News
Home / others / منہ کے کینسر کا آزمودہ ٹوٹکہ

منہ کے کینسر کا آزمودہ ٹوٹکہ

یرا منہ اندر سے بالکل گَل گیا تھا سارا منہ اندر سے کچا ہوگیا تھا اور میں سالن روٹی بالکل نہیں کھاسکتا تھا یہاں تک کہ دہی سے بھی روٹی نہیں کھاسکتا تھا۔دہی بھی میرے منہ میں جلن پیدا کرتا تھا

مجھ ناکارہ و آوارہ عاصی و گنہگار نے تقریباً بیس سال پان اور گٹکے کھائے ہیں اور پان اور گٹکوں کا اتنا کثرت سے استعمال کرتا تھا سوائے کھانا کھانےا ور نماز کے علاوہ میرا منہ کبھی خالی نہیں رہتا تھا۔ سمندر میں ڈیوٹی ہوتی تھی اور خوب پان اور گٹکے کھاتا تھا اور اب الحمدللہ پان گٹکے بالکل چھوٹ گئے ہیں۔ چار سال سے بالکل نہیں کھارہا اور پان اور گٹکوں کی عادت چھوڑنے کی وجہ یہ بنی کہ میرا منہ اندر سے بالکل گَل گیا تھا سارا منہ اندر سے کچا ہوگیا تھا اور میں سالن روٹی بالکل نہیں کھاسکتا تھا یہاں تک کہ دہی سے بھی روٹی نہیں کھاسکتا تھا۔ دہی بھی میرے منہ میں جلن پیدا کرتا تھا۔ میری بیوی میرے لیے بالکل سادہ کھچڑی بناتی تھی جس میں نہ نمک‘ نہ مرچ صرف وہ کھاتا تھا اور منہ بھی صحیح طریقے سے نہیں کُھلتا تھا۔

میں نے اس چوکیدار بابے کو اپنے منہ کے متعلق بتایا اور کہا کہ نسخے تو بہت ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کون کون سا نسخہ استعمال کروں جس سے میری یہ تکلیف ختم ہوجائے۔ اس چوکیدار بابا نے مجھے کہا کہ میری عمر 70 سال سے اوپر ہے اور پندرہ سال کی عمر سے پان کھارہا ہوں اور ہم انڈیا کے رہنے والے ہیں اور ہمارا پورا خاندان نسل در نسل پان کھارہا ہے اور اب بھی اس نے منہ کھول کر دکھایا کہ دانت زیادہ گرگئے ہیں لیکن الحمدللہ منہ ان تمام بیماریوں اور عوارضات سے پاک ہے

 

بازار سے دس روپے کی پھٹکڑی اور دس روپے کے میتھرے جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں لے آؤ اور چار بوتلیں ایک لیٹر والی پانی سے بھر کر اسٹیل کے برتن میں ڈال دو اور دونوں دوائیاں بھی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دو پھٹکڑی بھی پانی میں حل ہوجائے گی اور میتھرے بھی پانی میں پھٹ جائیں گے اور ہلکی آنچ پر اتنا پکنے دو کہ ایک لیٹر پانی جل جائے۔ جب تین لیٹر پانی رہ جائے پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس کو بوتلوں میں بھر کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ مگر فریج میں نہ رکھیں اور صبح نہار منہ اس پانی سے کلیاں بھی کرنی ہیں اور غرارے بھی کرنے ہیں اور اسی طرح دن میں چار پانچ مرتبہ کرنا ہے اور رات کو سوتے وقت بھی کرنا ہے اور اس پانی سے منہ بھر کر تھوڑا پانی منہ میں روک کر تھوڑی دیر بعد کلی کرنی ہے اور غرارے بھی کرنے ہیں اور پرہیز یہ بتایا تھا کہ کلی غرارے کرنے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے تک کوئی چیز کھانی پینی نہیں ہے۔
اس چوکیدار بابا نے بتایا کہ پھٹکڑی سے منہ اور گلے کے تمام جراثیم ختم ہوجائیں گے اور میتھروں سے منہ اور گلے کے تمام زخم انشاء للہ صحیح ہوجائیں گے اور ایک ہفتہ کے بعد جو مرضی ہے کھاؤ پیو اور انشاء اللہ پھر تم سب کچھ کھاسکو گے۔

About admin

Check Also

Diets that give energy but dont increase weight

There are many diets that give you energy but don’t increase your weight. These diets ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *