Breaking News
Home / معدہ / میرے پیٹ میں بہت درد ہے

میرے پیٹ میں بہت درد ہے

میرے پیٹ میں بہت درد ہے اگر میں ایک گلاس پانی پئیوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں پورا ایک جگ پانی پی لیا ہے۔ درد پورے پیٹ میں ہے مگر دائیں جانب بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ درد اس وقت سے شروع ہوا جب میں نے کھیتوں میں بہت زیادہ گھاس اٹھائی تھی پہلے تو مجھ سے یہ گھاس اٹھائی نہیں جاسکی مگر میں نے پورا زور لگایا تو میرے پیٹ میں درد شروع ہوا۔ میں ڈاکٹروں کے پاس گیا مگر گولیوں سے کچھ فرق نہیں پڑا۔ مجھے بھوک بہت کم لگتی ہے گیس بہت زیادہ ہے طبیعت اکثر بوجھل رہتی ہے پڑھائی میں بھی دلچسپی نہیں ہے۔ بھاگ دوڑ میں مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میری کمر میں بھی درد ہوتا ہے اب تو میری آنکھیں بھی کمزور ہورہی ہیں۔ (شکور احمد‘ قصور)
مشورہ: تیزپات اور دیسی اجوائن صاف کی ہوئی ہم وزن کوٹ چھان کر سفوف بنا کر وہ چٹکی دن میں تین بار غذا کے بعد پانی سے پھانکیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا‘ آرام بھی ضروری ہے۔ ورزش‘ کھیل کود وزن اٹھانا منع ہے۔ جب تک مکمل شفاء یابی نہ ہوجائے

About admin

Check Also

Islamabad Rawalpindi Marriage Ads

  To put your Marriage ad for free give your information in comments Girl 28., ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *