Breaking News
Home / others / نمونیہ

نمونیہ

نمونیہ: نمونیہ کی صورت میں قیروطی بچہ کیلئے بے حدمفید ہے۔مغزکلی گاؤ پانچ تولہ‘ زعفران تین ماشہ‘ جائفل تین عدد۔ زعفران اور جائفل کو یکجا کرکے باریک کرلیں۔ پھر مغز کلی گاؤ کو اس قدر دھیمی آنچ پر رکھیں کہ سب کی سب تیل کی مانند ہوجائے جو چھیچھڑا سا نمودار ہو اسے نکال کر پھینک دیں۔ آگ پر سے اتار کر یہ powder گرم گرم تیل میں ڈالیں۔ سرد ہونے پر خوب کھرل کریں اور بوقت ضرورت بچہ کی چھاتی پر ملیں۔ اگر خدانخواستہ یہ عارضہ بڑوں کو لاحق ہوجائے تو اس میں ذیل کا قہوہ کا اضافہ کردیں خاطر خواہ طور پرمفید ثابت ہوگا۔
قہوہ: دارچینی تین ماشہ‘ الائچی سبز تین ماشہ‘ سبز چائے تین ماشہ‘ بادیاں خطائی تین ماشہ۔ تین پاؤ کھولتے ہوئے پانی(water) میں ڈال کر چند منٹ تک ڈھانپے رکھیں اور قدرے چینی ڈال کر ایک چوتھائی کپ دن میں تین چار بار دیں۔ کم خرچ اور بالانشیں قسم کا نہایتمفید قہوہ ہے۔

About admin

Check Also

Diets that give energy but dont increase weight

There are many diets that give you energy but don’t increase your weight. These diets ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *