Home / وظائف / ننانوے نام پڑھنے سے دیدار رسول ﷺ

ننانوے نام پڑھنے سے دیدار رسول ﷺ

میں 1963ء سے اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریم ﷺ کے ننانوے نام روزانہ پڑھ رہا ہوں اور آج تک کبھی ناغہ نہیں ہوا ہے اور ساتھ یہ پڑھا تھا کہ جو کوئی رسول کریم ﷺ کے ننانوے نام روزانہ پڑھے گا تو اس کو زیارت رسول ﷺ ہوگی تو یہ بھی کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔
ایک واقعہ لکھتا ہوں میں ان دنوں گورنمنٹ کالج سمندری میں اسلامیات کا لیکچرار تھا میں اور میرے ایک ساتھی پروفیسر نذر beautiful صبح کالج شروع ہونے سے پہلے درس Holy Quran دیتے تھے‘ ایک دن میری باری تھی میں ڈاڑھی کے عنوان پر بولا‘ درس کے بعد ایک پروفیسر مجھے لیبارٹری میں لے گیا اور میری بہت بے عزتی کی‘ کہنے لگا کہ ڈاڑھی رکھنا ثواب ہے اور نہ رکھنا کوئی گناہ نہیں‘ تم نے ایسی باتیں کیوں کیں؟ میں بار بار کہتا رہا کہ میں نے اپنے پاس سے کچھ نہیں کہا جو کچھ بڑوں‘ بزرگوں سے سنا تھا وہی بیان کیا ہے۔ وہ میری بات نہ مانے اور بہت بے عزتی کی۔ میں وہاں سے بوجھل کیفیت کے ساتھ ہوسٹل چلا آیا۔ میں بار بار کہنے لگا کہ اے اللہ میں نے بات تو سچی کہی ہے میری بے عزتی کیوں کی گئی‘ ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوگئی‘ پہلی رات‘ دوسری رات اور پھر تیسری رات بھی یہی کیفیت تھی کہ خواب میں دیکھتا ہوں رسول کریم ﷺ نے مجھے سینہ مبارک سے لگایا ہوا ہے اور میرے آنسو جاری ہیں اور دل میں یہ بات ہے کہ جس ہستی کیلئے یہ کائنات بنائی گئی ہے انہوں نے مجھے سینے سے لگایا ہوا ہے اس سے بڑھ کر میری خوش قسمتی اور کیا ہوسکتی ہے پھر میرے دل میں یہ بات آئی کہ جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں جانیں قربان کی ہیں ان کا مقام کتنا اونچا ہوگا میرے تو صرف اتنا کرنے پر اتنا بڑا انعام تو جنہوں نے اپنا گھر بار چھوڑا بال بچے اور ہجرت کی ہے ان کا مقام کیا ہوگا؟
میں فیصل آباد میں لیکچرار تھا چھٹی پر گھر گیا تو اپنے حجام کے گھر گیا‘ اس کا بیٹا دوسری جماعت میں پڑھتا تھا۔ مجھے کہنے لگا کہ دیکھیںتو میرا بیٹا پڑھائی میں کیسا ہے؟ میں نے کہاbook لے آؤ‘ وہbook لایا تو اس میں حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کے دور میں milk میں پانی(water) ملانے والا قصہ لکھا تھا اور ساتھ صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین کی فرضی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔ میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ قیامت کے روز حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ سوال کریں گے کہ تم لوگوں نے میری بہو کی فرضی تصویر کیوں بنائی؟ جواب دینے والوں میں میں بھی شامل ہوں کیونکہ مجھے پتہ تو چل گیا ہے یہ فکر مجھے لگ گئی‘ مختلف جگہوںپر خط لکھتا رہا کبھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو کبھی ریڈیو پاکستان پر ان دنوں نظام دین کا program آتا تھا۔ کبھی کہیں‘ کبھی کہیں… خط لکھتا رہا لیکن problem حل نہ ہوا۔ ایک رات میں سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھےمدینہ منورہ لیجایا گیا‘ پھر روضہ رسول ﷺ پر حاضری ہوئی‘ پھر میرے لیے دروازہ کھلا اور اندر جانے کاموقع ملا‘ میں نے دیکھا کہ اندر تین قبریں ہیں۔ پھر رسول کریم ﷺ کی قبرمبارک کھلی میں چہرہ مبارک نہ دیکھ پایا مجھ پر بہت زیادہ ہیبت طاری تھی۔
حضور ﷺ نے اپنے ساتھ والی قبر والوں سے اسی موضوع پر کچھ فرمایا میں سمجھ نہیں سکا۔ البتہ دل میں یہ بات بٹھا دی گئی کہ اس کا ذکرایک دیندار ایم پی اے سے کرو۔ میں نے ان کو خط لکھا۔ میری ان سے واقفیت نہیں تھی اس لیے پہلے قسم کھائی کہ یہ آپ کے نام پیغام ہے اور بالکل سچ ہے۔ اب آگے جیسا مناسب سمجھیں وہ کریں۔ چند دن بعد میں ان کے پاس بھی گیا‘ انہوں نے اسمبلی میں یہ problem اٹھایا اور سیکرٹری تعلیم یا چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو بلایا گیا‘ انہوں نے دیکھا اور معذرت کی اور کہا کہ اگلے سال سے یہ تصویر نہیں چھپے گی اورواقعی ہی اگلے سال اس جگہ روضہ رسول ﷺ کی تصویر تھی۔ ایک دفعہ ان دیندار ایم پی اے سے میری ملاقات ہوئی میں نے انہیں بتایا کہ میں وہی ہوں جس نے آپ کو خط لکھا تھا‘ انہوں نے مجھے سینے سے لگایا اور ماتھا چوما مجھے اپنے پاس آنے کی دعوت دی۔ میں اس وقت تو نہ جاسکا ان کی وفات کے بعد گیا‘ فاتحہ پڑھی۔ کچی قبر تھی ان کی ایک عام سے قبرستان میں۔مجھے یقین ہے کہ مجھے یہ سعادت صرف اسمائے حسنہ اور اسمائے محمدﷺ پڑھنے کی برکت کی وجہ سے نصیب ہوئی ہے۔



About admin

Check Also

مراقبے سے علاج

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو ...

2 comments

  1. اسلام و علیکم
    میری بہن کی marriage کو سات سال ہو گئے ہے
    وہ افریکا میں اپنے خاوند ک ساتھ رہتی ہے
    مگر وہ اولاد جیسی نعمت سے محروم ہے
    مہربانی فرما کر کوئی مشورہ دے
    میری امی ان کی وجہ سے بیمار رہتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *