Home / خارش / چنبل یعنی ایگزیما اور سورائسز

چنبل یعنی ایگزیما اور سورائسز

، چنبل یعنی ایگزیما اور سورائسز کیلئے ابتک بے شمار نسخے آزمائے۔کبھی benefit دے جاتے اور کبھی benefit نہیں ہوتا۔ عرصہ دراز سے متلاشی تھا کہ کوئی ایسی چیز، جو کہ سو فیصد benefitial ہو اور جس سے لوگوں کو مکمل شفا یا بی ملے۔ ایک پرانے طبی رسالہ جس کا نام مستانہ جوگی تھا۔ یہ وہ رسالہ ہے جس کی دھوم تقسیم ہند سے پہلے پورے برصغیر میں تھی۔ رسالہ کی اشاعت سے قبل ہی اس کا انتظار کیا جاتا تھا۔ کیونکہ اس رسالہ میں نہایت تجربہ شدہ اور تصدیق یافتہ آزمودہ طبی تجربات ومشاہدات شائع ہوتے تھے۔ بڑے بڑے سنیاسی، سادھو ، جنگلوں کے باسی اور گرواپنے تجربات اور مشاہدات لوگوں تک پہنچاتے تھے یوں اس کی سرکولیشن بہت زیادہ تھی اور ہاتھوں ہاتھ چلتا تھا۔



ھوا لشافی زنک آکسائیڈ 20گرام، بورک ایسڈ 20 گرام ، گندھک آملہ سار10 گرام، سیلی سلک ایسڈ 20 گرام، کاربالک ایسڈ 5 گرام، ویزلین سادہ 200 گرام۔ آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح ملیں اگر صبح ملیں تو شام کو اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔ اگر غسل نہ بھی کر سکیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

About admin

Check Also

puraani chumbul ka ilaj

  پرانی سے پرانی چنبل کا آزمودہ علاج محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس پرانی ...

One comment

  1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شب معراج میں فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی میرا گزر ہوا۔ ہر ایک نے مجھے یہی کہا۔ اے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! پچھنے لگانے کا اہتمام کیجئے ۔
    ( سنن ابن ماجہ:جلد سوم، پچھنے کا بیان:حدیث نمبر 358

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *