Breaking News
Home / others / چور پکڑنے کامیرا آزمودہ عمل

چور پکڑنے کامیرا آزمودہ عمل

محترم قارئین! جیسے ہی آپ کو اپنے گھر میں چوری کا انکشاف ہو تو فوراً ایک ہی مجلس میں گیارہ سو مرتبہ سورہ والضحیٰ پڑھیں۔ دوران پڑھائی بالکل بات نہ کریں۔ Hopefully چور بھی پکڑا جائیگا اور چوری شدہ مال بھی بہت جلد برآمد ہوجائیگا۔مجھے اس پڑھائی پر یقین ہے اور میں نے اسے بار ہا آزمایا ہے۔ (مسز منصور‘ لاہور)

Second way

چوریاںڈھونڈنے کا انوکھا عمل (بنت علی بہادر ولد محمد عنایت مغل)

میرا پورا یقین ہے کہ آپ کی ایسی گم شدہ چیز جس کی بارہا تلاش کے بعد آپ عاجزآچکے ہوںاس وظیفے کی برکت سے مل جائے گی لیکن آپ بھی پورے یقین کے ساتھ پڑھیے گا اور اپنا مقصد سامنے رکھیے گا۔وظیفے کے دوران باتوں پر دھیان نہ دیجیے گا
السلام علیکم آج میں آپ کو اپنا آزمایا ہوا وظیفہ بتاتی ہوں جس کی برکت سے ہماری اور بہت سے لوگوں کی پریشانیوں دور ہو گئیں ہوا یوں کہ رات کو ڈیرے سے چور ہماری بھینس کھول کر چلے گئے۔ صبح جب ابو اور لوگوں کو پتہ چلا تو سب بہت پریشان ہوئے کیونکہ ہمارے گاوں میں پہلے بھی ایسی بہت سی چوریاںہوچکی تھیں اور کوئی چوری بھی واپس نہیں ملی تھی۔ اس کے باوجود میری بہن کے چہرے پر اطمینان تھا بہن نے ہم سب کو حوصلہ دیا بہن نے ہم سب کو اور محلے کی لڑکیوں کو اکٹھا کرکے ایک وظیفہ پڑھنے کو دیا ہم سب وظیفہ کررہی تھیں ادھر ابو اور لوگ کھوجیوں کو لے کر بھینس کی تلاش کرنے چلے گئے جب تک ہم وظیفہ کررہے تھے تو بھائی لوگ بھینس کے پاوں کے نشان کو جسے کھرا کہتے ہیں کے ساتھ آسانی سے سفر کررہے تھے ادھر بارہ بج گئے ادھر ہم لوگوں نے وظیفہ کرنا بند کردیا۔ ایک بجے بھائی کا فون آیا وہ بہت مایوس دکھائی دے رہا تھا اس نے بتایا کھرا گم ہوگیا ہے اور وہ بھی تین گھنٹوں سے بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی کھرا نہیں ملا اور ہم سب پریشان ہیں اور واپسی کا سوچ رہے ہیں میری بہن نے حوصلہ دیا اور کہا کہ دوبارہ کوشش کرو Hopefully کامیابی ہوگی یہاں بتاتی چلوں کہ ہم نے وظیفہ بھی پڑھنا تین گھنٹوں سے بند کیا ہوا تھا ہماری بہن نے ہم سب کو دوبارہ اکٹھا کیا اور دوبارہ پڑھنے کو کہا اللہ کی قدرت دیکھئے ہم نے وظیفہ پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ بھائی کا فون آیا اور اس نے بتایا کہ جہاں ہم لوگ مایوس ہوکر بیٹھے تھے وہیں سے گنے کے چھلکوں پر کھرا مل گیا ہے جو بہت ہی باریک تھایعنی وہ کھرا خوردبین سے نظر آنے والا تھا اور اس وظیفے کی برکت سے تین گھنٹوں بعد دوبارہ مل گیا جو کہ سب کو چور کے ڈیرے پر لے گیا آخر کار رات کو ہماری بھینس ہمارے ڈیرے پر تھی۔
سارے لوگ حیران تھے کیونکہ یہ پہلی بھینس تھی جو واپس ملی تھی اور وہ بھی اتنی جلدی سب کا خیال تھا کہ یہ کوئی معجزہ ہوا ہے۔ حقیقتاً یہ واقعہ کسی معجزہ سے کم نہیں۔ اس وظیفے کی برکت سے کسی کی بھی کوئی چیز گم ہوجائے تو اس وظیفے کو اس وقت تک پڑھتے رہیے جب تک کہ وہ گمشدہ چیز مل نہ جائے۔
وظیفہ یہ ہیبسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَo
ہم نے یہ وظیفہ اس طرح پڑھنا شروع کیا تھا بسم اللہ کو اس آیت کے ساتھ ہی پڑھنا ہے ہاں جب وظیفہ کرتے درمیان میں کوئی بولے تو دوبارہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر تب بِسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَo تک پڑھنا ہے یعنی کہ بات کرنے کے بعد پوری بسم اللہ پڑھ کر تب پورا وظیفہ بسم اللہ سے لے کر راجعون تک پڑھنا ہے۔ پڑھنے کی کوئی تعداد مقرر نہیں بس جو چیز گم ہوجائے اسے تلاش کرتے رہیں اور ساتھ یہ اوپر والا وظیفہ پڑھتے رہیں جب چیز مل جائے تو وظیفہ پڑھنا بند کردیں۔
میرا پورا یقین ہے کہ آپ کی ایسی گم شدہ چیز جس کی بارہا تلاش کے بعد آپ عاجزآچکے ہوںاس وظیفے کی برکت سے مل جائے گی لیکن آپ بھی پورے یقین کے ساتھ پڑھیے گا اور اپنا مقصد سامنے رکھیے گا۔ وظیفے کے دوران باتوں پر دھیان نہ دیجیے گا۔ thank you

Third Way

ب)
گمشدہ بچے مل گئے
ایک صاحب بتا نے لگے کہ میں ضلع سرگودھا سیال موڑ کے قریب رہتا ہوں پچھلے ہفتے کا واقعہ ہے کہ ہمارے گائوں میںایک گھر کے دو لڑکے غائب ہو گئے (گم ہو گئے) میںنے ان سے فون پر پوچھا اور انہیں سورۂ کوثر کا عمل بتایا اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ 129 مرتبہ سورۂ کوثر کا عمل کریں، انہوںنے کہا کیا چلتے پھرتے دن بھر کھلا بھی پڑھنا ہے، صبح وشام کے علاوہ بھی کرنا ہے؟۔میں نے کہا : ہا ں! چلتے پھرتے بھی کھلاپڑھیں ،یعنی ایک سوا لاکھ مکمل کریں، انہوں نے ابھی شروع ہی کیا تھا کہ ایک بچہ ملا اور دوسرا بچہ دوسرے دن مل گیا یہ سب کلام ِالٰہی کی برکت ہے۔

About admin

Check Also

Diets that give energy but dont increase weight

There are many diets that give you energy but don’t increase your weight. These diets ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *