Home / آنکھ / کان بہنااور دکھنا ہمیشہ کیلئے بند

کان بہنااور دکھنا ہمیشہ کیلئے بند

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک health tip تھا جو میں چاہ رہا تھا کہ آپ کے توسط سے کسی پریشان حال کے درد کا مداوا کردے‘ دراصل میری بیٹی بہت چھوٹی تھی‘ تقریباً سات یا آٹھ ماہ کی تب سے اس کے کان میں شدید دردتھا‘ ساری رات پریشانی میں روتے ہوئے گزرتی‘ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بھی دکھایا‘ بہت بھاری فیسیں بھی دیں لیکن کان دُکھنے کے ساتھ اب بہنا شروع ہوگیا تھا۔ کوئی ڈراپس کام نہیں کررہے تھے پھر کسی اللہ والے نے ایک health tip بنایا کہ تھوڑا سا دیسی گھی لے لیں (تقریباً) دو بڑے چمچ اور حقے میں ڈالنے والا سوکھا تمباکو تقریباً آدھی چمچی لے کر کسی برتن میں جلالیں جب تمباکو راکھ ہوجائے تو کسی باریک کپڑے سے اسے چھان لیں‘ یہ گھی آپ دن میں چار مرتبہ نیم گرم بچے کے کان میں دو قطرے ٹپکادیں۔ ایک دو دن میں اس کے کان سے مواد آنا بند ہوجائے گا۔ یہ عمل چار یا پانچ دن تک جاری رکھیں۔انشاء اللہ کبھی کان نہیں دکھے گا۔ میری بیٹی اب چھ سال کی آج تک دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی



About admin

Check Also

آنکھ پر گوہانجنیاں

گوھانجنی کی تکلیف کا علاج:ایک دن میں اپنے بھائی کے گھر گیا‘ وہاں پر ابھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *