Home / وظائف / کسی بھی صورت میں مریض کو آرام نہ آتا ہو

کسی بھی صورت میں مریض کو آرام نہ آتا ہو

ایک ایسا مریض جس کے بارے میں doctor صاحبان کہتے ہیں کہ اسے بیماری ہے اور عاملین حضرات کہتے ہیں کہ اس پر اثرات ہیں جس سے مریض اور اس کے لواحقین پریشان ہوتے ہیں کہ کس کی بات مانیں۔ doctorوں کی یا عاملوں کی۔ چنانچہ وہ عمل ملاحظہ ہو۔ پہلے دو رکعت نفل برائے حاجت پھر دو نفل برائے قبولیت‘ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پھر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون مع بسم اللہ یہ عمل سات دن کریں۔ یوں سات ہزار مرتبہ سورۂ کافرون پڑھی جائیگی۔ یہ شہد(honey)‘ سرسوںکا تیل‘ پانی(water) اور مریض پر دم کریں‘ شہد(honey) اور پانی(water) ملا کر مریض کو پلائیں اور تیل کی مالش کرائیں‘ انشاء اللہ مریض کو بہت جلد افاقہ ہوگا‘ اس تیل و شہد(honey) اور پانی(water) میں سورۂ کافرون کی برکت سے ایسی تاثیر پیدا ہوگی کہ اگر سخت جادو جنات ہو جس سے عامل عاجز آچکے ہوں یا ایسی بیماری جو لامرض ہو یا بیماری کا پتا نہ چلتا ہو یا دوائی مؤثر نہ ہو یا کسی بھی صورت میں مریض کو آرام نہ آتا ہو تو ان تمام صورتوں میں یہ عمل کیا جائے تو مریض انشاء اللہ شفاء یاب ہوگا۔(محمدابوبکر قاسمی‘ ملتان)



About admin

Check Also

مراقبے سے علاج

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *