Breaking News
Home / others / appendix a ka ilag

appendix a ka ilag

اپنڈکس کیلئے میری بیٹی کا آزمایا نسخہ خاص   مجھے اپنی طالب علمی کے زمانے کے اپنے ایک سائنس ٹیچر مرحوم حاجی محمد اسلم ایک دن فرمانے لگے کہ میرا آزمودہ نسخہ لکھ لیجئے یہ بھی ایک فیض ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔ گودا کنوار گندل 8چھٹانک‘ نوشادر اور قلمی شورہ ایک ایک چھٹانک(دونوں کا سفوف بنائیں) تیاری: گودا کنوار گندل ایک ململ کے کپڑے پر ڈال کر اس کے چاروں کونے کرسی کی ٹانگوں کے ساتھ باندھ دیں اور تیار شدہ سفوف اس گودے پر چھڑک دیں تو پانی رسنا شروع ہوجائے گا۔ جو پانی نیچے رسے گا اس کو محفوظ کرلیں۔ بس دوائی تیار ہے۔ طریقہ استعمال:کھانے والے چمچے میں چینی لیں اور اتنی مقدار میں دوائی ڈالیں کہ چینی تر ہوجائے۔ صبح و شام 8 دن کھانے کے بعد استعمال کرنے کے بعد اگلے 8 دن دوائی استعمال نہ کریں۔ پھر اس سے اگلے 8 دن دوائی استعمال کریں۔ اسی طرح تین بار (یعنی 3 ہفتے) دوائی استعمال کریں۔ انشاء اللہ زندگی بھر درد نہ ہوگا۔ میری بیٹی اس وقت جب اسے درد ہوا تھا تو ایف اے کی طالبہ تھی اب ماشاء اللہ ایم اے کرکے گاؤں میں ہی ہائی سکول میں ٹیچر ہے اور چار بچوں کی ماں ہے۔ آج تک اسے دوبارہ درد نہیں ہوا۔میری بیٹی کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگوں نے اسے آزمایا

About admin

Check Also

Diets that give energy but dont increase weight

There are many diets that give you energy but don’t increase your weight. These diets ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *