Breaking News
Home / معدہ / meday ya stomach kay liay chutni

meday ya stomach kay liay chutni

  معدہ کے تمام امراض کا علاج مزیدار چٹنی سے کیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے ماہنامہ عبقری بڑے شوق و ذوق سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے مجھے بڑے کام کے نسخہ جات اور وظائف ملتے ہیں۔ آج میں قارئین کیلئے بہت ہی کام کا نسخہ لایا ہوں۔ یہ نسخہ ایک مزیدار چٹنی کا ہے جو کہ معدہ کے تمام امراض کا لاجواب علاج ہے۔ ھوالشافی: سخت ہرے امرود دو کلو بیچ نکال لیں‘ ہرا پودینہ صرف پتے ایک پاؤ‘ ہرا دھنیا بمعہ ڈنٹھل آدھ کلو‘ صاف کرکے چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ ادرک آدھ پاؤ کوٹ لیں۔ لہسن دیسی آدھ پاؤ کوٹ لیں۔ سونف‘ سفید زیرہ‘ اجوائن ہر ایک آدھ چھٹانک سب کو توے پربھون لیں۔ کالی مرچ پسی ہوئی چار کھانے کے چمچ‘ ہلدی ایک کھانے کاچمچ‘ ٹماٹر چھلکے اتارے ہوئے ایک کلو‘ پیاز آدھ کلو صاف کرکے کاٹ کر اچھی طرح ہاتھ سے مسل کر پانی سے دھولیں۔ نمک اور لال مرچ حسب ضرورت۔ کالا سرکہ ایک سے دو گلاس۔ تمام اشیاء کو اچھی طرح گرائینڈر میں شیک کرکے یکجان کردیں اور بوتلوں میں بھرکر فریج میں رکھ دیں ایک سال تک خراب نہیں ہوگی۔ یہ چٹنی ہروقت استعمال کرسکتے ہیں۔ فوائد: بھوک نہ لگنا‘ کھٹی ڈکاریں‘ قبض‘ بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر معدہ‘ منہ کا ذائقہ خراب ہونا‘ معدہ کی جلن‘ غرضیکہ تمام امراض معدہ میں نہایت مفید ہے۔گرمیوں کے موسم میں ایک گلاس نمکین لسی میں ایک چمچ یہ چٹنی ملا کر پئیں ایک خوشگوار احساس اور تازگی پیدا کرتی ہے۔ ایک ایک پیالہ مولی، گاجر، کھیرا اور ککری کدوکش کرلیں۔ سلاد کے پتے کتر لیں یا بندگوبھی کتر لیں۔ دہی ملا کر درج بالا چٹنی شامل کریں۔ ہر عمر کے بچے نہایت شوق سے کھائیں گے۔

About admin

Check Also

معدے کے زخم

اگر کسی شخص کے معدے میں زخم ہو یا سوجن ہو تو گھیگوار بوٹی کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *