Breaking News
Home / others / skin problems aur chaayion ka ilaaj

skin problems aur chaayion ka ilaaj

نسخہ برائے چھائیوں کیلئے: ھوالشافی: زریشک20 گرام‘ گل گاؤزبان 20 گرام‘ گل نیلوفر20 گرام‘ ترپھلہ 20 گرام‘ فولاد پتری 20 گرام‘ نشادر ٹھیکڑی 20 گرام‘ مجیٹھ 20 گرام‘ تیزپات 20 گرام۔ سردیوں کیلئے: ابریشم سفید 20 گرام‘ صندل سفید 20 گرام‘ گاؤزبان 20 گرام‘ ٹاٹری (ست لیموں) 20 گرام‘ آب انار 250 گرام‘ آب کنوں250 گرام‘ آب سیب 250 گرام۔ اگر آب کنوں نہ ملے تو تربوز کا پانی ڈال سکتے ہیں۔ ترکیب بناوٹ: تمام جڑی بوٹیوں کا جوہر نکال کر بعد میں جوہر میں تمام پانی ڈال کر چینی 750 گرام ڈال کر شربت تیار کریں‘ ٹاٹری یعنی کہ لیموں کا ست شربت بناتے وقت ڈالیں‘ شربت تیار ہے۔ افعال و استعمال: صبح و شام ایک ایک چمچہ صبح نہار منہ اور شام کو عصر کے وقت استعمال کریں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
جن عورتوں کے چہرے پر چھائیاں خون کی کمی کی وجہ سے پڑجاتی ہیں اورجن عورتوں کو ماہواری زیادہ ہو وہ بھی خون کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سےچہرے پر چھائیوں کے دھبے پڑجاتے ہیں ایسی بہت سی خواتین کو یہ نسخہ استعمال کروایا‘ ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اور ان کے چہرے بالکل صاف ستھرے ہوگئے۔ یہ نسخہ کم از کم دو ماہ استعمال کروائیں۔ یہ مستقل علاج ہے۔ اگر چہرے سے نشان وغیرہ ختم نہ ہوں تو یہ نسخہ کریم استعمال کرلیں۔ دس دن میں نشان ختم ہوجائیں گے بہت زیادہ مریضوں کو استعمال کروایا جو کہ ٹھیک ہوگئیں۔
دس دن میں چہرے کی چھائیاں ختم
سٹیلمنز بلیچ کریم ایک ڈبی‘ بیٹنوویٹ سبز چھوٹی ایک عدد‘ آرجی کریم دو عدد‘ ڈرموویٹ ایک ڈبی‘ زعفران ایک رتی‘ عرق گلاب دو چمچ‘ مغز بادام امریکن پانچ دانے۔ ایک چمچ ابٹن کا ڈال لیں‘ اس کو گرمی میں فریج میں رکھیں اور روزانہ رات کو لگا کر سوجائیں۔ انشاء اللہ دس دن میں چہرے کے تمام نشان ختم ہوجائیں گے اور دوبارہ کبھی نہ ہوں گے۔
نوٹ: اگر ماہواری کی خرابی سے چھائیاں پڑگئی ہیں تو اپنی ماہواری کاپہلے علاج کروائیں۔ چہرے پر رنگ برنگی کریمیں استعمال نہ کریں‘ اپنے چہرے کو خراب نہ کریں۔ یہ نسخہ آپ کی خدمت میں لکھ دیا ہے۔ ٹھیک ہونےپر دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اگر چہرے کو صاف ستھرا کرنا ہے تو ابٹن کا نسخہ بھی آپ کی خدمت میں درج ذیل دستیاب ہے:۔
ابٹن کا لاجواب نسخہ: ھوالشافی: جَو 500 گرام‘ چھلکا کنوں 50 گرام‘ چھلکا لیموں 50 گرام‘ کچور 50 گرام‘ ہلدی 50 گرام‘ گل کیسو 50 گرام‘ مغز بادام 100 گرام‘ صندل سفید اصل 50 گرام‘ زعفران 5 گرام‘ حسن یوسف 25 گرام‘ تخم شلجم 25 گرام‘ دال چنا کچا50 گرام‘ گل سرخ ایرانی 25 گرام‘ تخم باقلہ 25 گرام‘ خشخاش 25 گرام۔
تمام اشیاء کا مکسچر بنا کر اس کو رات سونے سے دو گھنٹے پہلے چہرے پر لگا کر خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔

About admin

Check Also

Benefits of long or clove

Long or clove is used in many foods and it increases circulation of blood and ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *